صفا ئی نظام کیلئے جو کام ابتداء میں کئے تھے، عوام آج استفادہ کررہے ہیں ،عبداللہ مراد

پیر 30 مارچ 2020 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) چئیر مین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صفا ئی کے نظام میں بہتر ی کیلئے ہم نے جو کام ابتداء میں کئیے تھے اس کے نتائج سے عوام کو آج مستفید کررہے ہیں ہر یو نین کونسل میں مربو ط حکمت عملی سے کام کروایا جا رہا ہے صفا ئی نصف ایمان ہے اس کی ضرورت ہمیشہ سے ہے بد قسمتی سے مشرق میں اس پر صرف حکو متی سطح پر اقدامات دیکھنے کو آتے ہیں با قی معاشرتی طو ر پر اس طرف کو ئی خاطرخواہ کا م نہیں ہو ا، ہما ر ے بر عکس مغربی دنیا میں حکو مت سے زیا دہ عوام صفا ئی کو قائم رکھنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کرتی ہے اس وقت تمام دنیا کو رونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اس کا حل احتیاط اور صفا ئی ہے حکو مت سندھ نے اس سمت میںانقلا بی اقدامات کئیے جس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ صرف ضرورت کے وقت با ہر نکلے غیر ضروری با ہر نکلنے سے احتیاط برتیں حکومت کی جا نب سے جو صفا ئی کے حوالے سے ہدایت دی گی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جا ئے ضلع کونسل کے اراکین علاقے میں صفائی کے امور جو جا ری ہیں ان کو اپنی نگرانی میں مکمل کروایئے موجودہ حالات میں ایسے افراد کا خاص خیال رکھا جا ئے جو روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں وہ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کیلئے کسی سے مدد نہیں مانگتے ایسے لو گو کا حق سب سے زیادہ ہے جو جتناکر سکتا ہے ضرور کرے کو رونا وائرس کو جلد پاکستان سے ختم کرنے کیلئے ہمیں ملکر کرکام کرنا ہو گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صفائی کے امور کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل ،اے ای ای کا شف بلوچ ویگر بھی موجود تھے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں