شب برات ،قبرستانوں میں صفائی وستھرائی کاآغاز کردیا،بلدیہ کورنگی

پیر 30 مارچ 2020 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) بلدیہ کورنگی کے تحت شب برات کے موقع پر زائرین کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا نے کے لئے ضلع حدود میں قائم تمام قبرستانوں میں انتظامات کا آغاز ،محکمہ باغات اور سالڈ ویسٹ کی جانب سے قبرستانوں میں قبرو ں کی راہ داریوں سے خار دار جھاڑیوں کی کٹائی اور راستوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے کرونا وائرس حفاظتی انتظامات کے حوالے سے جہاں اقدامات کو جاری رکھے ہوئے وہیں علاقائی سطح پر صفائی و ستھرائی ،کچروں کی علاقوں سے منتقلی کے ساتھ عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر جراثیم کش اسپرے بھی تواتر کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈائون کے دوران ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز سے کچرے کی منتقلی اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر کرونا وائرس احتیاطی و حفاظتی تدابیر کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری اقداما ت کو بوئے کار لاکر عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا یا جائے ضلعی حدود میں جراثیم کش اور کلورین واٹر اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک دائون کے دوران گھروں پر اپنے آپ کو محدود رکھیں ،سماجی فاصلے کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور فیس ماسک کا استعمال ضرور کریں انہوںنے کہاکہ ہم احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس موزی وائرس کو شکست دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں