وزیراعلیٰ سندھ بلدیاتی ملازمین کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی کروانے میں ناکام

کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے بلدیاتی ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی سے تاحال محروم

منگل 31 مارچ 2020 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو (نوڈیرو)، صدر سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، جوائنٹ سیکریٹری عبدالہادی مرکیانی (رتوڈیرو)، فنانس سیکریٹری قلندر بخش شاہانی (لاڑکانہ)نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صو بائی ملازمین کو تو تنخواہیں ادا کر دی گئیں ہیں ۔

لیکن فیلڈ میں دن رات کا م کر نے والے بلدیا تی ملازمین تا حال ما ہوار تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں اسکے با وجو د وہ مو جو دہ ہنگا می صورتحال میں ڈیوٹیوں کی انجا م دہی میں بغیر حیلے بہانے اضا فی معاوضو ں یا تنخواہوں کی ادائیگی کے مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے ان بلدیا تی ملازمین اور انکی زیر کفا لت فیملیوں میں ما یو سی پا ئی جا تی ہے لہذا ملازمین میں پا ئی جا نے والی مایوسی کے خاتمے کے لیے فور ی طور پر بلدیا تی ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جا ئیں اس سلسلے میں محکمہ فنانس کو ہدایت دی جا ئے کہ و ہ بلدیا تی ادا روں کو OZTگرانٹ جا ری کریں تا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کر اچی کے بلدیا تی ادا روں کے ایم سی ،واٹر اینڈ سیوریج بو رڈ اور کے ڈی اے کے ہزاروں پنشنرز کو پنشن ادا کرنے کے لیے بینکوں کو ہدایا ت جا ری کر دی گئی ہیں لیکن کیو نکہ پنشنر ز کی اکثریت کی عمریں 65سے 85بر س تک ہیں جن کا مو جو دہ صورتحال میں گھر وں سے نکلنا ناممکن ہے لہذا ان پنشنرز کو پنشن گھر وں میں پہنچانے کا بندوبست کیا جا ئے اور بلدیا تی عملے کو ڈیوٹی کی انجا م دہی کے لیے حفاظتی ساما ن بھی مہیا کیا جا ئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں