یہ وقت اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مضبوط کرنے دعا و استغفار اور اپنی کو تا ہیوں سے توبہ کرنے کا ہے، علامہ سید رضی جعفر نقوی

کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اور بہت بڑی مصیبت ہے ساری دنیا اس وباسے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے،صدر جعفریہ الائنس پاکستان

منگل 31 مارچ 2020 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے یہ وقت اللہ تعالی سے اپنے رابطے کو مضبوط کرنے دعا و استغفار اور اپنی کو تا ہیوں سے توبہ کرنے کا ہے کرونا وائرس ایک عالمی وبا ہے اور بہت بڑی مصیبت ہے ساری دنیا اس وباسے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اور بلخصوص مسلمانوں کے لئے یہ وقت ایک آزمائش ہے اس موقع پر کوئی بھی ایسی بات جو انتشار ،تفرقہ بازی یا نفرت کا سبب بنے اُس سے بچا جائے بحیثیت قوم ہم اس وقت ایک ایسے بحران کا شکار ہیں جس نے نہ صرف پاکستان کو بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اللہ تعالی پوری دنیا کو اس وبا سے جلد نجات دے اس وقت قوم کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے جس کی وجہ سے ہم اس وبا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ہماری قوم کو بھی چائیے کہ حکومت اور ریاست کی جانب سے کرونا وائرس سے بچانے کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں اس میں عوام بھرپور تعاون کو یقینی بنائے اور مذہبی و عوامی اجتماعات سے گریز کریں تا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ہم کرونا وائر س کے خلاف پہلی صفوں میںکام کر نے والے ڈاکٹر وں نرسوں اور دیگر طبی عملے کے علاوہ پاک فوج ،رینجرز ،سندھ پولیس و دیگر فلاحی اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان تمام اداروں و افراد کی کو شیش کسی طور بھی فر شتوں سے کم نہیں ہے ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ جن مساجد و امام بارگاہوں میں اجتماعی عبادات ،محفل میلاد گزشتہ دنوں منعقدہوئی ریاست کی جانب سے اُن پر ایف آئی آردرج کی گئی ہیں اُن کو ختم کیا جائے اور اُن مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کو حل کیا جائے کیونکہ یہ ناسمجھی کی وجہ سے غلطی ہوئی ہے لہذا ریاست تعاون کرے اور فی الفور ایف آئی آر واپس لے علامہ رضی جعفر کا مذید کہنا تھا کراچی بھر میں تمام ڈسٹرکٹ میں جعفر یہ الائنس کے تمام ذمہ داران اور ممبران اپنے اپنے حلقوں میں سماجی و فلاحی خدمات میں بلا تفریق مصروف ہیں جن کو میں سلام پیش کرتا ہوں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں