سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ ملازمین کا شانداز اقدام ،21لاکھ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دیدیئے

ًملازمین کی جانب سے امدادی رقوم کا چیک صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام نے جمع کرایا

بدھ 1 اپریل 2020 00:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2020ء) صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت اور امداد باہمی اور انسداد بدعنوانی جام اکرام دھاریجو کی ہدایت پر سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ ( سائٹ ) کے ملازمین کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 21 لاکھ روپے سے زائد رقم کا چیک جمع کروا دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کی جانب سے ملازمین کے اس جذبے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم اس وقت کورونا وائرس کے بحران کا شکار ہے اور اس مشکل گھڑی میں ہمیں مصیبت میں مبتلا لوگوں کی مدد اسی جذبے سے کرنی ہوگی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ ہم ایک قوم ہوکر ہی کورونا وائرس جیسی آفت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ حکومت سندھ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضرورت مند اور نادار افراد کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ ایسے کڑے وقت میں مخیر افراد اگے آکر حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائیں۔ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کروائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور صاحب حیثیت افراد ضرورت مندوں کی امداد کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں