پی پی ایل کے ایم ڈی کے عہدے کیلئے ادارے کے سب سے زیادہ تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کو نظراندازکردیاگیا

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ایم ڈی کے عہدے کے لیے اعلی تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل تجربہ کار افراد کی تقرری ناگزیر ہے، ماہرین

بدھ 1 اپریل 2020 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے امیدواروں کی دوڑ میں سے حیرت انگیز طور پر ادارے کے سب سے زیادہ تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کو باہر کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئل اینڈ گیس انڈسٹری ذرائع کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ایم ڈی کے عہدے پر تقرری کیلئے جن شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں ادارے کے دو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور ایک قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر شامل نہیں ہیں ۔

ذرائع کاکہنا تھا کہ جن چار امیدواروں کے ناموں پر ایم ڈی کے عہدے کے لیے غور کیا جارہا ہے وہ نظر انداز کیے جانے والے دونوں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور قائم مقام ایم ڈی جیسی صلاحیتوں سے یکسر عاری ہیں ۔ انڈسٹری ماہرین کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے ایم ڈی کے عہدے کے لیے اعلی تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل تجربہ کار افراد کی تقرری ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں