حکومت کا 2 کے سوا تمام ریفائنریز کو بند کرنے پر غور

اٹک ریفائنری اور پاک عرب ریفائنری اپنی پیداوار جاری رکھیں گی،ذرائع

بدھ 1 اپریل 2020 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) حکومت سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے۔ملک بھر میں تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کیے جانے کے بعد حکومت سوائے 2ریفائنریز کے دیگر تمام کو کچھ عرصے کے لیے بند کرنے پر غور کررہی ہے، ان دو ریفائریز میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ اور پاک عرب ریفائرنری لمیٹڈ شامل ہیں جبکہ دیگر تین ریفائریز کو دو ماہ کے لیے بند کیے جانے کے فیصلے پر غور کیا جارہا ہے۔

ان ریفائریز کو کچھ عرصے کے لیے بند کیے جانے پر غور ملک بھر میں تیل مصنوعات کی طلب میں کمی کو دیکھتے ہوئے کی کیا جارہا ہے کیونکہ کورونا وائرس وبا کے نتیجے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معاشی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جن دو ریفائریز کو فی الحال پیداوار جاری رکھنے پر غور کیا جارہا ہے ان میں پارکو درآمدی اور مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے جبکہ اٹک ریفائری زیادہ تر مقامی خام تیل کو استعمال کرتی ہے۔

ملک بھر میں تیل کی طلب میں کمی کے سبب نیشنل ریفائنری اور بائیکو پہلے ہی اپنی پیداوار معطل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دیگر ریفائنریز کو بند کرنے کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویڑن نے ایک سمری تیار کرلی ہے اور اسے جمعرات کے روز ہونے والے کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں