پیپلزپارٹی میڈیا ٹیم نے اب اپنا رخ میڈیا کی طرف کردیا ہے، جمال صدیقی

جمعرات 2 اپریل 2020 23:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی میڈیا ٹیم نے اب اپنا رخ میڈیا کی طرف کردیا ہے، پی پی میڈیا ٹیم کی جانب سے میڈیا کے خلاف کی جانے والی کیمپین کی مذمت کرتے ہیں وفاق پر تنقید کے بعد اب میڈیا پی پی کے نشانے پر ہے پیپلرزپارٹی ڈس انفارمیشن پھیلاکر صحافی بھائیوں کو گمراہ نہ کریں رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت ماسک،امدادی رقم اور راشن جلد اپنی میڈیا ٹیم میں تقسیم کرے چند دیہاڑی والے ترجمان سندھ کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں پی پی ہمیشہ آزادی صحافت پر حملہ آور ہوئی ہے سندھ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سرگرم ہیترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ وفاق پبلسٹی نہیں پلاننگ کے ساتھ کورونا کے خلاف اقدامات کررہا ہیسندھ حکومت عثمان بزدار سے سیکھ کر تھوڑا کام کرلیغلط معلومات پہیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،11 دنوں میں 4 بار یوٹرن لینے والی سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرے،سندھ کی عوام وزیران اور مشیران کی فوج کو ڈھونڈ رہی ہے،سندھ کے حالات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں