حکومت کی سختی کی وجہ سے جو لوگ جمعہ ادا نہیں کر سکیں گے اُن پر کوئی گناہ لازم نہ آئے گا، علامہ شاہ عبدالحق

گھروں پر نماز ظہر لازمی ادا کریں، نماز سے نہ روکا جائے، ترک جمعہ کا حکم تو درکنار تائید بھی نہیں کرسکتے،حاجی حنیف طیب

جمعہ 3 اپریل 2020 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ جمعہ سیدالایام ہے مومنین کی عہد ہے اللہ سے رجوع کرنے کا دن ہے حکومت سندھ اپنے ناعاقبت اندیشانہ اقدامات سے نماز جمعہ کی ادائیگی کو روکنے کا گناہ اپنے سر نہ لے، امت مسلمہ پہلے ہی کرورونا جیسی وبا کی زد میں ہے، ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز جماعت اہلسنت کراچی کے اعلیٰ سطح ہنگامی اجلاس سے صداتی خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں جماعت اہلسنت کی دعوت پر دیگر سنی تنظیمات کے سربراہان اور نمائندگان نے بھی شرکت کی جس میں نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب، اوکاڑوی اکادمی العالمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ کے علامہ سید مظفر حسین شاہ، درگاہ عالیہ اشرفیہ کے پیر ڈاکٹر سید محمد اشرف جیلانی، ڈاکٹر عبدالوہاب قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، علامہ نسیم احمد صدیقی، علامہ اکرام المصطفیٰ اعظمی، پاکستان سنی تحریک کے مبین قادری، علامہ اشرف گورمانی، عبدالحق سیفی، علامہ کامران قادری، مفتی بلال قادری، علامہ ناصر خان، ڈاکٹر وقاص ہاشمی، صاحبزادہ انتصار المصطفیٰ، مجلس درس کے الحاج سعید صابری ، انجمن نوجوانان اسلام کے سلیم عطاری، انجمن طلبہ اسلام کے محسن عبدالمجید، دارالعلوم قمر الاسلام کے مولانا اظہر شاہ ہمدانی، صاحبزادہ مکرم اشرف جیلانی، غفران احمد قادری، سید رفیق شاہ، محمد محسن ودیگر سنی تنظیمات نے شرکت کی، علماو مشائخ نے اپنے خطاب میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا جیسی وبا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ لوگوں کو جمعہ پڑھانے اور ادا کرنے کی اجازت دے کر دعائیں لیں، عوام کو نماز سے روکنے کی ذمے داری حکومت سندھ پر ہے اوراس کا گناہ بھی روکنے والوں کے سر ہوگا، نماز جمعہ سے محروم رہ جانے والے افراد لازمی انفرادی طور پ نماز ظہر ادا کریں ان پر کوئی گناہ نہیں، علمائے حق و مشائخ اہلسنت و مفتیان کرام کبھی بھی ترک جمعہ کا حکم تو درکنار اس کی تائید بھی نہیں کرسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں