حکومت نے کراچی میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا نظام واضع کردیا

جمعہ 3 اپریل 2020 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2020ء) حکومت نے کراچی میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا نظام واضع کردیا،راشن میں دس کلو آٹا, 5 کلو چاول 2 کلو چینی,دو کلو کوکنگ آئل,دالیں اور دیگر اشیاء شامل ہونگی ،کمشنر کراچی کے مطابق یونین کاؤنسل کی سطح پر مستحقین کو راشن تقسیم کیا جائیگا,راشن شام 5 سے شام 7 تک گھر گھر تقسیم کیا جائیگا,جبکہ حکومتِ سندھ نے پہلے مرحلے میں 94 ہزار 9 سو چونتیس مستحقین کو 569 ملین روپے جاری کردئے۔ #

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں