انڈس ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق فیملی کے تمام افراد کو گھر میں قرنطینہ آئسولیشن کر دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 00:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) انڈس ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق فیملی کے تمام افراد کو گھر میں قرنطینہ آئسولیشن کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تین روز قبل شہر کے وسط میں سے گزرنے والی نہر کے کنارے واقع آبادی کے علی احمد ملاح نامی نوجوان کو کرونا وائرس کے شبہ میں انڈس ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں داخل کر کہ کرونا ٹیسٹ کے لئے نمونہ کراچی روآنہ کئے گے وصول ہونے والی رپورٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر گزشتہ روز کرونا وائرس سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر وسیم خواجہ نے دیگر ڈاکٹرز اور پولیس کے ہمراہ ائسولیشن وارڈ میں کرونا وائرس کے داخل مریض کے گھر پہنچ کر گھر کے تمام افراد کی اسکریننگ کی اور مریض کے زیراستمال کمرے واش روم اور سامان کو احتیاطی طور پر سیل کر کہ فیملی کے تمام افراد کو قرنطینہ ائسولیشن میں جانے اور گھر تک محدود رہنے کی ہدایت کر کہ گھر کے باہر پولیس تعینات کر دی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں