شہر کے مختلف علاقوں میں کلورین واٹر سپرے کا سلسلہ جاری

اتوار 5 اپریل 2020 00:08

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی ہدایت پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں کلورین واٹر سپرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ہفتہ کوکے پی ٹی کی ٹیم نے کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے کورنگی مہران ٹائون اور اطراف میں کلورین واٹر سپرے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپرے مہم میں کے پی ٹی کی دو فائر ٹینڈر گاڑیاں استعمال کی گئیں ، علاقہ میں سپرے کرنے پر رکن قومی اسمبلی فہیم اور رکن صوبائی اسمبلی نے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کے پی ٹی کا سپرے مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سپرے کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے جن علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کلورین واٹر سپرے کیا گیا ہے ان علاقوں میں کیماڑی ، نیٹی جیٹی تا بوٹ بیسن پورٹ سے متصل علاقے لیاری، جوبلی مارکیٹ، رنچھوڑ لائن، پرانا حاجی کیمپ، ہجرت کالونی، کیماڑی اور سلطان آباد کے علاوہ باتھ آء لینڈ، کلفٹن اور قیوم آباد شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی کئی علاقوں میں سپرے کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے کیا جائے گا جس کے لئے کے پی ٹی فائر بریگیئڈ کی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی اور اس حوالے سے کے پی ٹی نے تمام انتظامات کئے ہوئے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں