وزیراعلیٰ سندھ کے مستحقین کی امداد کیلئے اقدامات غیر تسلی بخش ہین،نصرت واحد

کورونا وائرس کے باعث کراچی،سمیت سندھ بھر کے غریب افراد سخت مشکلات کا شکار ہیں،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی

اتوار 5 اپریل 2020 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا وائرس کے سلسلے میں مستحقین کی امداد کیلئے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں سندھ حکومت مشکل حالات مین بھی پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں مزدور،ریہاڑی دار اور مستحق افراد سخت مشکلات کا شکار ہیں لوگوں کے گھروں میں راشن نہیں ہے مراد علی شاہ صرف بیانات،اجلاسوں تک محدود ہیں لوگوں کو امدادی رقم اور راشن نہ ملا تو وہ سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ملک کی25فیصد غریب آبادی کا احساس سمیت ملک بھر کے سفید پوش مستحق افراد کی بلا تفریق امداد کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں وفاقی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غریب و نادار افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کریگی انہوں نے مزید کہا کہ سیلانی ویلفیئر،عالمیگیر ویلیفئر ٹرسٹ،وارثی انٹرنیشنل آرگنائزیشن سمیت مختلف فلاحی ادارے کورونا وائرس میں غریبوں کی امداد کیلئے احسن اقدامات کررہے ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں