لاک ڈاون کی وجہ سے یومیہ کمانے والے افراد کو کرونا کے ساتھ ساتھ بھوک اور افلاس کا بھی سامنا ہے، طاہرملک

اتوار 5 اپریل 2020 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) رہنما پی ٹی آئی طاہر ملک نے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون ہے، اور لاک ڈاون کی وجہ سے یومیہ کمانے والے افراد کو کرونا کے ساتھ ساتھ بھوک اور افلاس کا بھی سامنا ہے۔ قدرتی آفت یا وبا کے وقت عوام کو کھانا پہچانا اور انکے ریلیف کا کام صوبائی حکومت کی زمہ داری ہے۔ مگر سندھ حکومت اپنی زمہ داریوں سے منہ چھپا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں حکومت سندھ کیایک ایک فرد کو گراونڈ پر ہونا چاہیے تھا جبکہ اراکین حکومت سندھ اپنے پرتعیش محلات میں خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ طاہر ملک کے کہا کہ صوبے میں 90 فیصد آبادی غریب اور یومیہ اجرت پیشہ ہے، انکے کھانے اور راشن کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔ کراچی سمیت اندرون سندھ میں عوام کی مدد کے لیے کوئی صوبائی حکومت کا نمائندہ نظر نہیں آرہا۔ اندرون سندھ عوام کا بہت برا حال ہے۔ سندھ حکومت عوام کے ساتھ راشن تقسیم کے نام پر گنہونا مزاق کر رہی ہے۔ سندھ حکومت خواب خرگوش سے جاگے اور عوام کے دکھ درد کا احساس کرتے ہوئے ریاست کی زمہ داریاں پوری کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں