ایکسپو سینٹر کراچی کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیا گیا

اب کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کراچی ایکسپو سینٹر میں رپورٹ کیے جائیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت

پیر 6 اپریل 2020 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم بڑے فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں دی گئی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو ایکسپو سینٹر بھیجنا ہوگا، محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اب کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کراچی ایکسپو سینٹر میں رپورٹ کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں