سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدیگی، وزیر خوراک سندھ

گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ سندھ نے رقم جاری کر دی ہے ،ہری رام

پیر 6 اپریل 2020 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) وزیرخوراک سندھ ہری رام کشوری لال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدیگی، گندم کی خریداری کا عمل میرپور خاص ڈویژن سے شروع کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک سندھ ہری رام ن کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی خریداری شروع کر دی،سندھ حکومت 14 لاکھ ٹن گندم خریدیگی۔صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ سندھ نے رقم جاری کر دی، سندھ حکومت کاشت کاروں سے فی ٹن 1400 روپے گندم خرید رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہری رام نے کہا کہ گندم خریداری کے لیے کاشت کاروں کا باردانہ دیا جا رہا ہے،گندم کی خریداری کاعمل میرپورخاص ڈویژن سے شروع کیا ہے،سندھ کوگندم اور آٹے بحران سے پاک کرنے کے لیے عمل شروع کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کے ذخائر موجود ہیں، آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، صوبے میں آٹے کی قلت کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔صوبائی وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال کا ذخیرہ اندوزوں اور دکانداروں کو ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیا جائے گا،مہنگا آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں