گھرکی دہلیز پرامدادی راشن کی ترسیل کو یقینی بنایاجائے، شکیل قاسمی

پیر 6 اپریل 2020 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمامحمدشکیل قاسمی نے کہاہے کہ سفید پوش طبقہ اب بھی راشن کے لئے ترس رہاہے اور دادرسی کے لئے حکومتی اداروں کا منتظر ہے،امدادکے حقیقی مستحقین کے لائن میں لگ کر راشن لینے سے گریز کے باعث صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے،حکومت اور مخیر ادارے گھرکی دہلیز پر امدادی راشن کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔

یہ باتیں انہوں نے العزیزمجددی فائونڈیشن کے زیراہتمام گوشہء سکون یتیم خانہ ومفت اسکول کنیز فاطمہ سوسائٹی سرجانی کے ڈونر چودھری محمدجمیل خان کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ فاتحہ خوانی کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔چودھری محمدجمیل خان دل کے دورے کے باعث اچانک انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

محمدشکیل قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اشیائے ضروریہ کے بحران اور عوام کی امدادمیں تاخیر نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے،کروناوباکے پھیلنے کے خدشے اور عوام کے تحفظ وبچائو کی خاطر لاک ڈائون کے مخالف نہیں ہیں لیکن اس سے پہلے غریبوں کے گھروں میں راشن ڈالناانتہائی ضروری تھا، حکومتی پالیسی کے باعث جہاںغریب آبادیوں میں صورتحال ابتر ہوچکی وہیں سفید پوش طبقہ کے لوگ بھی پریشان ہوچکے ہیں، لوگوں کے گھروں میں جوراشن موجودتھاوہ ختم ہوچکاہے،دوسری جانب کاروباربندہیںبیشترخاندان ایسے ہیں جوحالات کے رحم وکرم پر ہیں،ایسے لوگوں کی دادرسی انتہائی ضروری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مرحوم چودھری جمیل خان کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی اور مغفرت کے لئے دعاکی۔اس موقع پرادارے کے چیئرمین صوفی افتخار احمدمجددی نے کہاکہ العزیزمجددی فائونڈیشن اور گوشہء سکون یتیم خانہ ومفت اسکول اپنے ڈونرزکے تعاون اور اپنی مددآپ کے تحت اپنے اسکول کے طلباء کے تقریباً180گھرانوں میں امدادی راشن تقسیم کرچکے ہیں،مزید کے لئے راشن کی ضرورت ہے،خیر ادارے یاشخصیات تعاون کریں تاکہ انتہائی ضرورتمند خاندانوں کو فوری راشن مہیاکیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں