تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ پی ایس 103 میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری

راشن کی تقسیم وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں، رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

پیر 6 اپریل 2020 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار کی جانب سے حلقے پی ایس 103 کی کچی آبادیوں میں راشن کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ جاری پی ٹی آئی رکن کی جانب سے راشن کی تقسیم یو سی 8،5 اور 12 میں کی گئی اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی بلال ٖغفارنے کہا کہ راشن کی تقسیم وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر راشن کی تقسیم ضرورت مند اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے کی جارہی ہے ہم جانتے ہیں اس وقت سفید پوش طبقہ بے حد پریشان ہے،لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کئی پرائویٹ سیکٹرز نے لوگوں کو نوکری سے نکال دیا ہے،اس وقت سب سے زیادہ سفید پوش طبقہ پریشانی کے عالم میں ہے جو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا نہیں چاہتا،سفید پوش افراد کی عزت نفس کو مدد نظر رکھتے ہوئے ہم خاموشی سے مدد کرنے میں یقین رکھتے ہیں ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مزید کہا کہ دو روز قبل فلاحی ادارے جے ڈی سی پر پی پی جیالوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہیں فلاحی ادارے سیلانی،جے ڈی سی،ایدھی و دیگر اس مشکل وقت میں مؤثر کردار ادا کررہے ہیں مشکل وقت میں مخیر حضرات کے تعاون کی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں