شب برأت مقدس با برکت رحمت و مغفرت کی رات ہے۔شاہ عبد الحق

طبی وًبا سے بچائو کیلئے انفرادی و اجتماعی تو بہ و استغفار کے ذریعے رب کو راضی کیا جائے،امیر جماعت اہلسنت کراچی

پیر 6 اپریل 2020 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ شب برأت مقدس با برکت رحمت و مغفرت کی رات ہے ۔اس رات اللہ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پا تے ہیںاس لئے اس رات کو شب برأت کہتے ہیں۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں اجتماعی عبادات و دعاء کی قبولیت کا امکان زیادہ ہے موجودہ لاک ڈائون کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے مساجد کی بندش کی وجہ سے شب برأت میں لوگ اپنے گھروں میں انفرادی عبادات و شب بیداری کا ا ہتمام کریں۔

(جاری ہے)

چودہ اور پندرہ شعبان کو روزہ رکھنا آقا کریم کی سنت ہے ۔انہوںنے کہاکہ نبی کر یم ؐکی تعلیما ت کے مطابق عبا دت الہی میں مشغو ل ہو کر ہی اللہ کی رحمت کوحاصل کیا جاسکتاہے۔ آتش با زی، پٹا خے جس طر ح شب بر أ ت میں رائج ہے قطعاً ممنوع ہے ،ہماری اجتماعی اور انفر ادی ذمہ داری ہے کہ ایسے گنا ہو ں کے کا موں سے خو د بھی بچیں اور دوسر وں کو بھی بچائیں۔شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھاکہ کہ آج ہم طبی وًبا ،رزق کی تنگی ، خو ف و دہشت کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں اس سے چھٹکارے کیلئے اجتماعی طور پر تو بہ و استغفار اور دعا کے ذریعے رب کو راضی کر نے کی کوشش کر نا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں