کراچی میں لاک ڈاون،پولیس نے رکشے پکڑنا شروع کردیئے

منگل 7 اپریل 2020 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) کراچی میں لاک ڈاون،پولیس نے رکشے پکڑنا شروع کردیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر صرف کم آمدنی والے پولیس کی زدمیں ہیں ۔ککری گراونڈ میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والی کوئی لگژری گاڑی یا موٹر سائیکل موجود نہیں۔ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس نے ڈیڑھ سو سے زائد رکشے ککری گراونڈ لیاری میں کھڑے کردئے۔

(جاری ہے)

ڈرائیورز کا موقف ہے کہ رکشے میں ایک سے دو سواری لے جائی جاسکتی ہے۔پولیس نے مریضوں کوبھی نہ بخشا،رکشے میں سوارمریض ککری گراونڈکے باہر وہائیاں دیتے رہے۔روزکماتے ہیں اور پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں ایسا نہ کریں تو کہاں جائیں۔حکومت نے اگر پابندی لگائی تو کھانے کا انتظام بھی کردیں۔ادھر پولیس کاکہنا ہے کہ ان رکشہ ڈرائیورز نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کی ہے۔اعلی حکام کے کہنے پر رکشوں کو بندکیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں