وزیر اعلیٰ سندھ عارضی ملازمین کی تنخواہیں بحال کریں، یعقوب احمد شیخ

منگل 7 اپریل 2020 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کنٹریکٹ اینڈ ڈیلی ویجیز ایملا ئیز اتحاد کے صدر و ڈپٹی سیکریٹری محب قومی سماجی کونسل یعقوب احمد شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ سید وقار مہدی اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ ایس بی سی اے کے قائم مقام ڈی جی ڈاکٹر نسیم الغوری ااور ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمن ، اورڈایریکٹر ریجن سے ایس بی سی اے کے تمام ریجن کے عارضی ملازمین کی جبری روکی گئی تنخواہوں کو بحال کرنے کے لئے فی الفور احکامات صادر کئے جائیں عارضی ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بنا پر شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں اور بوڑھے و بیمار ماں باپ ،بیوی بچوں کی داد رسی و کفالت کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور مزدور حقوق کا تحفظ ہے مگر اس کے باوجود مزدورںکی تنخواہوں کو روکاجارہا ہے جو ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں