کراچی، شریف آبادمیں لاک ڈان کے دوران 100 گز کے پلاٹ پر چوتھی منزل کی تعمیرات جاری

منگل 7 اپریل 2020 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) کرونا وائرس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بلڈر مافیا نے شریف آباد کے 120گز کے پلاٹ پر غیر قانونی چوتھی منزل پر تعمیراتی کام تیز کر لیا ہے اہل محلہ کی شکایت پر کوئی ادارہ توجہ نہیں دے رہا ۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے بلاک 1 علاقے شریف آباد کے مکان نمبر227/1 R پر گزشتہ کئی روز سے غیر قانونی تعمیرات جاری ہے ۔

اس علاقے میں گراونڈ پلس 2 کی اجازت ہے مگر بلڈر ساجد قریشی 120 گز کے پلاٹ پر آپ چوتھی منزل تعمیر کر رہا ہے ۔جو سپریم کورٹ کی ہدایت اور فیصلے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی تعمیرات ہے۔ اہل محلہ کی شکایت کے باوجود ایس بی سی اے سمیت کوئی بھی ادارہ اس غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لئے تیار نہیں ۔ بلڈر نے اس شکایت پر اہل محلہ کو دھمکیاں دیں اور ان پر الزامات لگانے شروع کر دئے۔

(جاری ہے)

بلڈر گھلے عام کہتا ہے کہ اس کے ہاتھ بہت لمبے ہیں میرے راستے میں رکاوٹ پیدا کی تو تم سب لوگ مشکل میں آ جاو گے ۔ اہل محلہ نیچیف جسٹس آف پاکستان، سمیت چیف جسٹس ہائی کورٹ، وزیر بلدیات ، آئی جی سندھ، چیف کنٹرولر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، چئیرمین ضلع سنٹرل، علاقہ ایس ایچ او اور اعلی حکام کو ان غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی درخواست دی کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ آج ملک کرونا وائرس میں مبتلا ہے، تمام سرکای اور نجی سرگرمیاں اور ادارے بند ہیں مگر مندرجہ بالا مکان پر غیر قانونی طور پر چوتھی منزل پر تعمیراتی کام جاری ہے کوئی بلڈر مافیا کو روکنے والا نہیں ہے ۔

اہل محلہ نے کہا کہ ہمیں اس پر شدید اعتراض ہے کیوں کہ اس منزل کی تعمیر سے عمارت کے اعتراف کے رہائشیوں کی پردہ داری / پراویسی بڑی طرح متاثر ہو گی۔ جب کہ گلی پہلے ہی انہتائی تنگ اور یوٹیلٹی سروس جن کا پہلے ہی فقدان ہے مذید متاثر ہوں گی جو یہاں کے مکینوں کے لئے ایک عذاب سے کم نہیں ہو گا۔بلڈر کی یہ کوشش ہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاون کے دوران اس غیر قانونی کام کو مکمل کر کے کسی کرایہ دار کو آباد کر لے ۔ اس سے پہلے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کو مکمل کرے سرکاری ادارے اس کی شراکت داری کو چھوڑ کر تعمیرات بند کریں بصورت دیگر اہل محلہ مذید سخت ترین اقدامات پر مجبور ہو جائیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں