کراچی،کرونا وائرس کے باعث ہمدرد انٹرنیشنل ہیلتھ کانفرنس مؤخر

منگل 7 اپریل 2020 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) عالمی ادارہ برائے صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) اپنے قیام کی تاریخ 7 ۔اپریل 1948 ء کو دنیا بھر میں عالمی یوم صحت کے طور پر مناتا ہے۔ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان اپنے بانی شہید حکیم محمد سعید کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ 29 سالوں سے اس دن کو منا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن خصوصی طور پرہمدرد کی جانب سے انٹرنیشنل چلڈرنز ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس سال منعقد کی جانے والی کانفرنس بہ عنوان’’موثر نرسنگ و مڈوائفری مجموعی صحت کی ضامن‘‘ کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کی وجہ سے مؤخر کر دی گئی ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان حالات کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں