الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اندرون سندھ 23 اضلاع میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں مزید راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کے لیے کراچی روانہ

بدھ 8 اپریل 2020 01:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت اندرون سندھ کی23 اضلاع میں لاک ڈاؤن سے متاثرہونے والے خاندانوں میں مزید راشن اور حفاظتی سامان تقسیم کے لیے کراچی روانہ کردیا گیا ہے،جس میں 4000راشن بیگ،285 ڈاکٹروں کا حفاظتی لباس(پی پی ای)،1630فیس ماسک،96سینیٹائزر،230ہیڈ کور،10اسپرے مشین شامل ہیں۔ 3اپریل تک 22ہزار کے قریب راشن بیگ،تیار کھانا اور سبزیوں کے تھیلے ۔

ہینڈ واش سرگرمیاں،12ہزار فیس ماسک،3ہزار سینیٹائزر اور صابن،حفاظتی لباس تقسیم کیے جاچکے ہیں ۔الخدمت کے 5میڈیکل سینٹر اور 3اسپتالوں میں ہر مریض کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے،قرطینہ سینٹر سکھر اور لاڑکانہ میں عملے کو روزانہ صاف پانی ، چائے اور ریفریشمنٹ کی بلا تعطل جاری ہے ،الخدمت ایمبولینسز قرنطینہ سینٹرز پر 24گھنٹے سروس فراہم کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں ، اناج، راشن اورنقد عطیات الخدمت کے دفاترمیں آکریا آن لائن جمع کرائیں،سندھ بھر میں پھیلے ہوئے الخدمت کے رضاکار مستحقین کے گھروں تک فوری راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مشکل و امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہوکرکورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کورونا مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود دبھی اس وائرس کا شکار ہوکر شہید ہو گئے ،اللہ تعالیٰ سے دعاہے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو، ڈاکٹر اسامہ اور جاں بحق ہونے مروالے مریضوں کی مغفرت اورکورونا وبا سے بچاؤ کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں متاثرہ خاندانوں ، مریضوں کی داد رسی کرنے والے مخیر حضرات ، ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل اسٹاف،پولیس، سیکورٹی ادارے اورفلاحی تنظیموں کے کار خیر کوقبول فرمائے۔صدر الخدمت سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائر س سے ہونے والی تباہی کو سمجھیں، گھروں میں رہیں ،استغفار کریں،حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں ، باہر نکلنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں