سندھ حکومت کی نجی اسکولز کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت دینے کی ہدایت

بدھ 8 اپریل 2020 01:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) سندھ حکومت کی نجی اسکولز کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت دینے کی ہدایت ،یہ رعایت کرونا وائرس کے باعث صوبے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی سہولت کے پیش نظر دی گئی ہی. کچھ روز قبل ہم نے تمام نجی اسکولز کو والدین کو رعایت کی ہدایات دی تھی، تاہم اب تمام طلبائ کو 20 فیصد فیسوں میں دو ماہ تک رعایت دینے کی ہدایات دی گئی ہیں.

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی ہدایات پر محکمہ تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی فیسوں میں بیس فیصد رعایت کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں.نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے تمام طلبائ کی فیس میں 20 فیصد لازمی رعایت دیں گی. یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں طلبائ کو دی جائے گی.کوئی بھی اسکول کسی بھی تدریسی یا غیر تدریسی عملے کو اس دوران ملازمت سے نہیں نکالے گا.اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اس دوران مکمل تنخواہ کی ادائیگی کرنا ہوگی ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی.

اس سلسلے میں اگر اساتذہ کو اپنی شکایات کا اندراج کرانا ہے تو وہ ڈائیریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ کو کرسکے گا�

(جاری ہے)

�#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں