جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کا ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے کرونا وائرس سے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار

بدھ 8 اپریل 2020 01:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2020ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر،معتمدہ فرح عمران نائبات حمیرا خالد،جاوداں فہیم،شمینہ عتیق،شیبا طاہر،سمعیہ عاصم اور ثنا علیم نے الخدمت ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے کرونا وائرس سے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدلقادر سومرو مرحوم کی مغفرت فرمائے،اللہ کے دین کے لئے ساری مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کو شہادت کے مرتبہ پر فائز فرمائے اور ان کے حق میں بہتر ین صدقہ جاریہ بنائے آمین۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں