کراچی، شہر میں واٹر بورڈ کی غفلت سے پانی کا بدترین بحران پیدا ہورہا ہے، ریاض حیدر

بدھ 8 اپریل 2020 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے ضلعی وسطی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت سے متعلق کہا کہ شہر میں واٹر بورڈ کی غفلت سے پانی کا بدترین بحران پیدا ہورہا ہے نااہلی اور غیر سنجیدگی کے باعث ضلعی وسطی میں پانی کی قلت کی سب سے بڑی وجہ غیر قانونی پانی کے کنکشن ہیں شہر میں واٹر بورڈ افسران نے لاک ڈاؤن کا فائدہ اُٹھاکر پانی کا مصنوعی بحران پیدا کردیا پانی کی سپلائی کا نظام بد انتظامی کا شکار ہے غیر قانونی کنیکشن کو واٹر بورڈ کے کچھ کرپٹ افسران فروغ دے رہے ہیں واٹر بورڈ کی کرپشن اور نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ضلعی وسطی کی بلدیاتی انتظامیہ من پسند علاقوں میں پانی فراہم کررہی ہے لیکن کچی آبادیوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ افسران کی جانب سے پانی سے متعلق غیر منصفانہ تقسیم اور تعصب پر مبنی روئیے کی مذمت کرتے ہیں اگر انتظامیہ راہ راست پر نہ آئی تو عوام احتجاج کی جانب جائیں گے جو کہ لاک ڈاؤن کی شدید خلاف ورزی کے زمرے میں آئیگاہ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں