کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ سندھ حکومت کے شانہ بشانہ ہے، واٹربورڈ

بدھ 8 اپریل 2020 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ سندھ حکومت کے شانہ بشانہ ہے ،جاری جنگ میں واٹربورڈنے ایک اور محاذ مارلیا وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈنے شہرمیں کرونا کی وباء کے سدباب کیلئے کلورین اور جراثم کش ادویہ وکیمیکل ملے پانی کا اسپرے کیلئے مشینیںتیار کرلیں ،آزمائشی طورپرچھڑکاؤ شروع کردیا گیاہے ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصرحسین شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کو ہدایت کی تھی کہ واٹربورڈ شہر میں کلورین ملے پانی اور جراثم کش ادویہ کیمیکل کے اسپرے کے لئے اقدامات کرے، ان ہدایات پر واٹربورڈ کے سیورایکوپمنٹ اینڈ سروسز ورکشاپ ڈویژن نے فوری طور پر جیٹنگ راڈنگ مشینوںمیں کلورین ملے پانی اور جراثم کش ادویہ کے اسپرے کا سسٹم نصب کردیا ہے ،پہلی دو مشینوں کی تیاری کے بعد مزید مشینوںمیں اس سسٹم کو نصب کیا جارہا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ورکشاپ ڈویژن کا دورہ کرکے تیار کردہ مشینوں کا معائنہ کیا اور مشین کی تیاری پر چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈمکینیکل(واٹر) انتخاب احمد راجپوت، ایگزیکٹیوانجینئر سیورایکوپمنٹ اینڈ سروسز ورکشاپ ڈویژن سید مظہر حسین اور ان کے عملے کو مبارکباد دی ،واضح رہے کہ ان مشینوں میںایک وقت میں550گیلن سوڈیم ہائپو کلورائیڈ ،بلیچ ،ڈیٹول ملا پانی اسپرے کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پران مشینوں کے ذریعہ شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل ، نرسری ، کارساز ،پی ای سی ایچ ایس ، شاہراہ قائدین ،نرسری ،درویش کالونی ،نائنتھ مائلز کارساز ایمپائزکالونی سمیت شہر کی دیگر شاہراہوںاور علاقوں میں جراثم کش ادویہ اور کلورین ملے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا، دورتک پریشرسے پانی اسپرے کرنے والی مشین کو جراثم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کرتے دیکھ کر ان شاہراہوں سے گزرنے والے شہریوں اور علاقہ مکینوں نے مسرت کا اظہار کیا اور وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا،یاد رہے کہ واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل اور سیورایکوپمنٹ اینڈ سروسز ورکشاپ ڈویژ ن کے اشتراک سے واٹربورڈ اس سے قبل واٹرٹینکروں میں ہاتھ دھونے کے لئے بیسن ،سینی ٹائزر او ر صابن کی سہولیات فراہم کرکے ان ٹینکروں کو روزانہ شہر کی اہم سڑکوں خصوصاً لاک ڈاؤن کیلئے لگائے گئے ناکوں پر کھڑا کررہاہے ،جہاں لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنے والے شہریوںاور تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کرونا وائرس سے خود کو بچانے کیلئے باآسانی ہاتھ دھورہے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں