جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کیساتھ صفائی ستھرائی کوبھی یقینی بنا رہے ہیں ،معید انور

بدھ 8 اپریل 2020 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کے ساتھ صفائی ستھرائی کے امور کی بہتری کیلئے بھی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ذریعے امور کی انجام دہی کو یقینی بنا رہے ہیں یہ امر خوش آئند ہے کہ کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کیلئے یکجا ہو کر فرائض سر انجام دینے کو اہمیت دیجارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ آصف اکرام وائس چئیرمین عبدالرؤف خان کے ہمراہ شہید ملت روڈ، جھیل پارک کے اطراف صفائی ستھرائی اور نیپا سے گلشن اقبال تیرہ ڈی تک ٹینکر باؤزر کے ذریعے جراثیم کش ادویات کا اپنی نگرانی میں چھڑکاؤ کے کام کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی میں اسوقت یوسیز میں بھرپور طریقے سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤہو رہا ہے اب سندھ سالڈ ویسٹ کے اشتراک سے یہ کام مزید بہتر ہوگا کورونا وائرس سے نجات کیلئے ہر شہری ادارے کا ایک پیج پر ہونا کافی سود مند ثابت ہوگا دریں اثناء بلدیہ شرقی کی جانب سے جاری جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم کے دوران یوسی 2، 12،16 سمیت آغاخان جماعت خانہ، مندر اور میڈیا ہاؤسز میں خصوصی اسپرے کا کام سر انجام دیا گیا۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں