حکومت نجی تعلیمی اداروں کو 20فیصدسے زائد سبسڈی دے،عثمان میر ایڈوکیٹ

ہر سرکاری حکمنامہ نجی تعلیمی سیکٹرکو مزید مصائب کی دلدل میں دھکیل رہاہے،فرینڈزپرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا شدید ردعمل

بدھ 8 اپریل 2020 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) فرینڈز آف پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے بانی جنرل سیکریٹری اور آکلینڈ اسکولزاینڈکالج سسٹم کے سربراہ عثمان میر ایڈوکیٹ نے نجی تعلیمی اداروں کے لئے جاری کردہ فیسوں میں 20فیصد رعایت کے حکمنامے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں پر بے جا بوجھ بڑھاکر انہیں مزید مسائل اور مصائب کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہئے کہ وہ دیگر شعبہ جات اور سیکٹرز کی طرح نجی ایجوکیشن سیکٹرکے لئے بھی بیل آئوٹ پیکیج اور خصوصی ریلیف کا نہ صرف اعلان کرے بلکہ عملی طورپر اس کا اہتمام بھی کرے۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی سیکٹر سب سے زیادہ حساس اور اہم ترین شعبہ ہے مگر حکومت نے اسے کسی بھی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دی ہے۔عثمان میر ایڈوکیٹ نے مزید کہاکہ حکومت اگر چاہتی ہے کہ والدین کو فیسوں میں 20فیصد رعایت دی جائے تو حکومت ہمیں اس کی سبسڈی فراہم کرے بصورت دیگر یہ قطعاً ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ EOBIاور سیسی سمیت دیگر بہت سارے ٹیکسزمیں پھنسے ہوئے ہیں چناںچہ ہر سرکاری حکم کی پیروی ہمارے لئے ممکن نہیں ہے،اگر زیادہ سختی کی جائے گی تو ہم اپنے تعلیمی اداروں کو بندکرنے پر مجبورہوں گی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں