آئی بی اے نے COVID 19 کے حوالے سے ای کتاب کا اجراء کردیا

جمعرات 9 اپریل 2020 00:18

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی ای) نے COVID 19 کے حوالے سے مرتب کی گئی آخری ای کتاب کا اجراء کردیا ہے۔ بدھ کو جاری کی جانے والی تین شمارے پر مشتمل کتاب کے آخری شمارے میں کل بارہ تحقیقی مقالے ہیں۔کتاب کا مقصد حکومت، عوام اور پالیسی بنانے والے اداروں کو معاشی حالات اور دیگر اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

آئی بی اے کے شعبہ معاشیات کی چیئرپرسن اور اس کتاب کی ایڈیٹر ڈاکٹر عصمہ حیدر نے کہا ہے کہ اس نازک دور میں پالیسی بنانے والے اداروں کی مدد کرنا تعلیمی اداروں کا فرض ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم تحقیقی کتاب سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے آئی بی اے کے استاتذہ اور پی ایچ ڈی کے شاگردوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آئی بی اے نے اس کتاب کے ذریعے دیگر ملکی اور غیر ملکی اداروں کو شامل کرکے ایک علمی مقالمے کا اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں