میٹرو پاکستان کورونا وائرس کے خلاف جنگ میںحکومت کے سنگ

جمعرات 9 اپریل 2020 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) میٹرو پاکستان نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے اعلیٰ احساس کے ساتھ اپنے ’’کیئر اینڈ شیئر‘‘پروگرام کے تحت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میںحکومت پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے اعلیٰ معیار کے 2500فل باڈی حفاظتی سوٹس فراہم کئے ہیں۔میٹرو پاکستان پہلا ادارہ تھا جس نے مختلف ریاستی اسپتالوںمیں حفاظتی باڈی سوٹس کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

میٹرو پاکستان کی جانب سے عطیہ کئے گئے یہ باڈی سوٹس اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد،ملتان اور کراچی کی مقامی انتظامیہ کے حوالے کئے گئے تا کہ کورونا کے خلاف برسرپیکار فرنٹ لائن طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے اور طبی عملہ ملک بھر میںقائم قرنطینہ اور اسپتالوںمیںکورونا سے متاثرہ مریضوں کی بلا خوف و خطر خدمت جاری رکھ سکیں۔میٹرو پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ وقت ہر لحاظ سے حکومت کی مکمل مدد و تعاون کرنے کا ہے تا کہ اس وبائی مرض کے خلاف اس قومی جنگ کو جیتا جاسکے تا کہ ہم سب اپنے ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے دوبارہ یقین محکم اور فخر کے ساتھ اپنی جدو جہد جاری رکھ سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں