وزیراعظم کا تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینا بڑا اقدام ہے،طارق حلیم

کورونا وائرس کی وبا کو شکست دے کر ہم ایک مضبوط قوم کی صورت میں سامنے آئیں گے، بندرگاہوں پر موجود کارگو پر سے ڈیمرج ختم کیا جائے،سابق چیئرمین شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن

جمعرات 9 اپریل 2020 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اورپاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن(پی ایس اے ای)کے سابق چیئرمین طارق حلیم نے تعمیراتی شعبے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے پیکج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینا بڑا اقدام ہے جبکہ پیکج سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کوتقویت ملے گی،تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے سے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ڈھائی سے تین درجن صنعتوں کے کاروبار کو فروغ ملے گاجبکہ وزیر اعظم عمران خان کاتعمیراتی شعبے کیلئے تاریخی اقدام ملکی معیشت کی مضبوطی کی طرف ایک قدم ثابت ہوگاتاہم حکومت مزید شعبوں کی جانب بھی توجہ دے اوربالخصوص کورونا وائرس کی وجہ سے بندرگاہوں اور ٹرمینلز پر موجود سامان پر ڈیمرج کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عملی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

طارق حلیم نے وزیراعظم پیکج کے حوالے سے مزید کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور فکس ٹیکس کے نفاذ سے پراپرٹی بحران کے حل میں مدد ملے گی،45دنوں میں ہاؤسنگ ا سکیم اور گھر بنانے کی منظوری پر عمل درآمد ہوگیا تو تعمیراتی شعبہ سے منسلک 30سے زائد صنعتیں چلیں گی جس سے روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔،بلاشبہ یہ پیکیج تعمیراتی صنعت اوررئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بریک تھرو ثابت ہوگا، وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج سے کم قیمت 50لاکھ گھروں کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو شکست دے کر ہم ایک مضبوط قوم کی صورت میں سامنے آئیں گے،اس وقت وفاقی حکومت اور ملک کی چاروں صوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں جس سے سندھ میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بے مقصد سڑکوں پر نکلنے اور لوگوں سے ملنے جلنے سے پرہیز کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں