آغا خان یونیورسٹی نے’کورونا چیک‘ ایپ لانچ کر دی

جمعہ 10 اپریل 2020 13:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) آغا خان یونیورسٹی نے گھر بیٹھے کورونا کی علامات کو جانچنے کیلئے ’کورونا چیک‘ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔آغا خان یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس انٹراایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں برقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپ کا مقصد یہ ہے کہ شہری اسپتال کا دورہ کرنے سے پہلے خود سے ہی کورونا وائرس کی اسکریننگ کر لیں۔صارفین کو اسکریننگ کے ساتھ اس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی بھی فراہم ہوگی۔اسکریننگ کے دوران یہ ایپ صارفین سے مختلف سوالات پوچھے گی جیسے ان کی سفری معلومات یا ان کے علاوہ کوئی گھر کا فرد وغیرہ تو مریض نہیں وغیرہ۔کورونا چیک ایپ میں صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ اپنے سوالات کے جوابات اردو میں بھی سن سکتے ہیں، ان سے معلومات دریافت کرنے کے بعد ایپ مشورہ دے گی کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے یا گھر بیٹھے احیتاط اپنانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں