ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی

جمعہ 10 اپریل 2020 13:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ایک ماہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے جب کہ شیڈولڈ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 6 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں