وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بچوں کے ساتھ عید کیک کاٹیں گے

ہفتہ 23 مئی 2020 17:33

کراچی۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان سینیئر وائس چیئرمین مسعود احمد وصی ، صدر خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فورم کا سالانہ 34واں ہفتہ عیادت کا آغاز ایدھی ہوم کورنگی نمبر 5سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بچوں کے ساتھ عید کیک کاٹ کر کریں گے ۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دوسرے دن المصطفی میڈیکل سینٹر سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب مریضوں میں تحائف تقسیم کریں گے ۔

عید کے تیسرے دن دار السکون کشمیر روڈ پر ڈاکٹر فاروق ستار ، طارق جمیل ، زاہد قمر ، اسپیشل بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے ۔ عید کے چوتھے دن ہیلتھ انٹرنیشنل تھیلیسیمیا سینٹر بہادر آباد میں کیپٹن ایم ضیا عالم ، مبشر میر ، ہما بخاری ، بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

عید کے پانچویں دن عمیر ثنا فائونڈیشن میں سید طارق شاہ ، طارق جمیل، خالد ممتاز ایڈووکیٹ ، محمود احمد خان بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے۔

عید کے چھٹے دن افضال میموریل تھیلیسیمیا سینٹر ہاشم منزل میں سید حسنین رضوی ، محمد اسلم غوری ، سیکریٹری انفارمیشن زینت جہاں ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے جبکہ ساتویں اور آخری دن فاطمید فائونڈیشن میں معین الدین حیدر ، خالد میر اور دیگر بچوں میں تحائف تقسیم کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں