سندھ حکومت کا درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ

بدھ 27 مئی 2020 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سندھ حکومت نے درگاہ حضرت سیدناعثمان مروندی المعروف قلندر لعل شہباز کو تقریبا ڈھائی ماہ بعد زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر نے بتایا کہ درگاہ قلندر لعل شہباز کو کل جمعرات سے ایس او پی کے تحت کھولاجائے گا، مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے گا جبکہ سیکیورٹی کے لیے بھاری نفری تعینات ہوگی۔اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا۔ حکومت نے زائرین کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور واک تھرو سینیٹائزر گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔کورونا وائرس کے پھیلا کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز کو 14 مارچ کوزائرین کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں