صحافی عزیز میمن کے قاتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جمعہ 29 مئی 2020 23:54

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی،تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجاری کردہ اپنے بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعد انصاف کی مکمل فراہمی کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،قاتلوں کی گرفتاری پر پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے۔واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش رواں برس 16 فروری کو محراب پور نہر کے قریب ملی تھی اور گلے میں تار لپٹی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں