سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی،تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، مرتضیٰ وہاب

ہفتہ مئی 00:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی،تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعد انصاف کی مکمل فراہمی کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،قاتلوں کی گرفتاری پر پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے۔واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش رواں برس 16 فروری کو محراب پور نہر کے قریب ملی تھی اور گلے میں تار لپٹی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments