طیارے حادثہ ،جاں بحق ہونیوالے افراد میں سے چار مزید شہداء کی میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی ، مرتضیٰ وہاب

ہفتہ 30 مئی 2020 00:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے چار مزید شہداء کی میتوں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے طیارہ حادثے میں شہید افراد کی نعشوں کی شناخت جاری ہے، 4 نعشوں کی ڈی این اے کی مدد سے شناخت کرلی گئی ہے، ورثا کو میتوں کی شناخت سے آگاہ کر دیا ہے اور نعشیں ورثا کے حوالے کی جارہی ہیں اوردیگر شہید مسافروں کی میتوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں