حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ اور ان کی اہلیہ حضرت فاطمہ ؒکی قبروں کی بے حرمتی غیر انسانی فعل ہے،انعام الحق رحمانی

جمعرات 4 جون 2020 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ناظم اطلاعات و نشریات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن نے شام کے شہر ادلب میں رونماہونے والے واقعہ کیخلاف کراچی میں آج بروز جمعہ یوم عمر بن عبد العزیزؒ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ اور ان کی اہلیہ حضرت فاطمہ ؒکی قبروں کی بے حرمتی غیر انسانی فعل ہے،اس واقعہ نے دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، مقدس شخصیات کی توہین کا سلسلہ ناقابل برداشت ہے۔

او آئی سی، اقوام متحدہ اور رابطہ عالم اسلامی سمیت موقر اداروں کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم اطلاعات ونشریات انعام الحق رحمانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ادلب میں ہونے والے واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آج 05جون 2020 بروز جمعہ کو کراچی بھرمیں یوم عمر بن عبدالعزیزؒ کے طور پر منایا جائے گا۔

اس موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں سیدنا عمر بن عبدالعزیزؒ کی سیرت پر گفتگو کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمر بن عبدالعزیزؒ مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں ان کے مزار کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں