اپنا عمل ظاہر کرکے دنیا کا فائد ہ اٹھانا ریا کاری ہے،علامہ الیاس قادری

آئمہ مساجد سفید پوش ہوتے ہیں یہ کسی سے نہیں مانگتے ان کی بھرپور مدد کی جائے ھ*زہے نصیب ہم امام مسجد کی ایسی مدد کریں وہ بھی کفایت کیساتھ زندگی گزاریں،امیر اہلسنت

جمعہ 5 جون 2020 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ حب جاہ مذموم اور ریاکاری حرام ہے اپنی واہ واہ پسند کرنا حب جاہ ہے اور اپنی عبادت کا اظہار اس نیت سے کرنا کہ لوگوں کے دل میں عزت پیدا ہو یا کچھ مالی فائدہ مل جائے یہ ریاکاری ہے ،اپنا عمل ظاہر کرکے دنیا کا فائد ہ اٹھانا ریا کاری ہے۔

امیر اہلسنت نے امام مسجد کے ادب و احترام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ مساجد سفید پوش ہوتے ہیں یہ کسی سے نہیں مانگتے نہ ہی یہ لوگ عام لوگوں کی طرح اناج لوٹنے جاتے ہیں،اگر وہ ایسا کرینگے تو لوگ ان کیخلاف باتیں کریں گے ، ویسے بھی مذہبی وضع قطع کے لوگوں کو ایسا کرنا بھی نہیں چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امام مسجد کا احترام کریں،امام اللہ کی بارگاہ میں ہمارا سفارشی ہے ، امام اور مقتدی کے درجے میں فرق ہے ،زہے نصیب امام کی ایسی مدد کریں کہ وہ بھی کفایت کے ساتھ زندگی گزاریں، امام مساجدکابھی گھر با ر ہوتا ہے ، والدین ہوتے ہیں،اہل و عیال ہوتے ہیں مگران کی تنخواہیں اتنی نہیں ہوتی کہ وہ اپنی ضرورتوںکو پورا کرسکیںلہٰذا مقتدیوں کو چاہئے کہ وہ امام مسجد کی خدمت کریں ،اس لاک ڈائون میں خصوصیت کیساتھ کیونکہ موجودہ صورتحال میں مسائل زیادہ ہیں جس کے باعث مساجد میں چندہ اتنا نہیں ہوگا مگرپھر بھی مسجد کی کمیٹیوں اور مقتدیوں کو چاہئے کہ وہ بھرپور کوشش کریں اورپہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کرآئمہ مساجد کی خدمت کریں کہ وہ بھی خوشحالی کے ساتھ عید گزاریں ، ان شاء اللہ ایسی برکت ہوگی کہ آپ دیکھتے رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں