سندھ اسمبلی کی خاتون رکن شاہانہ اشعر بھی کورونا وائرس کا شکار

جمعہ 5 جون 2020 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) سندھ اسمبلی کی خاتون رکن شاہانہ اشعر کا کورنا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد وہ اجلاس سے چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی رکن اسمبلی شاہانہ اشعر جو متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم پاکستان) کی رہنما ہیں ، ان میں کورونا وائرس کی تشخیص کا انکشاف اسمبلی اجلاس کے دوران ہوا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی شبیر بجارانی نے انکشاف کیا کہ شاہانہ اشعر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ اس انکشاف کے بعد خاتون رکن اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔شبیر بجارانی نے دوران اجلاس بتایا کہ متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی کنور نوید کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ جن ارکان کی کورونا رپورٹس ابھی تک نہیں آئیں، انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرنا چاہیی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں