ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کیخلاف عملی اقدامات کیے جائیں ، مفتی محمد نعیم

گراں فروشی کیلئے ذخیرہ اندوزی وبائوں اور غربت اور اللہ کی ناراضی کے اسباب ہیں ،مہتمم جامعہ بنوریہ العالمیہ

ہفتہ 6 جون 2020 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) گراں فروشی کیلئے ذخیرہ کرنا افلاس اور وباء کا باعث ہے،موجودہ حالات میں توبہ استغفار کرنے کے بجائے چیزوں کو ذخیرہ کرنا اللہ کے عذاب کو دعوت ہے ،ملک میں بیروزگاری اورنامواقف حالات کومدنظر رکھتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کا خاتمہ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ کورونا کی صورتحال دن بدن ملک میں خراب تر ہوتی جارہی ہے ،تیزی سے کیسز بڑھ رہے ہیں اس وباء سے اللہ کے علاوہ کوئی بھی نہیں بچا سکتا قوم کے پاس وقت ہے وہ اللہ کی طرف رجوع کرے، انہوں نے کہاکہ خطرے کے حالات میں احتیاطی تدابیر نہ اپنانا کو خود کو ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف ہے اس لیے ضروری ہے کہ قوم معمولات زندگی میں احتیاطی تدابیر کو بھرپور اپنائیں ، انہوںنے کہاکہ وبائی صورتحال کے گراف میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے دوسری جانب اسٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرکے مزید ہزاروں افراد کی روزی روٹی چھینی جارہی ہے ،انہوںنے کہاکہ جب سے وباء شروع ہوئی ہے مارکیٹ میں چیزوں دگنی قیمت سے عوام خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی بھی عروج پر ہے لیکن اس تمام تر صورتحال میں حکومت کہیں دیکھائی نہیں دے رہی ہے ، انہوںنے کہاکہ مسلمان تاجر کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنی طرف سے عوام کیلئے آسانیاں پیداکریں لیکن یہاں صورتحال مختلف دیکھائی دے رہی ہے ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی عروج پر پہنچ چکی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ،حکومت فی الفور ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کیخلاف عملی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں