حکومت پٹرولیم قیمتوں میں کمی کرے،تاجروں کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دے تاکہ تاجر برادری اپنے کام یکسوئی سے انجام دے سکیں،جام اکرام اللہ دھاریجو

بدھ 1 جولائی 2020 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے آل پاکستان آرگنائزیشن اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعات میں اضافے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور تاجروں کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دے تاکہ تاجر برادری اپنے کام یکسوئی سے انجام دے سکیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ ہونے والے لاک ڈاؤن نے لاکھوں افراد کے روزگار کو متاثر کیا ہے تو ایسے وقت میں وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجروں اور صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس وفاقی حکومت نے پٹرولیم کی مصنوعات میں ظالمانہ حد تک اضافہ کردیا ہے اور دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے صنعتوں کے پہیے کو بھی جام کردیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور وزرائ متنازعہ بیانات نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے اور ترجیحی بنیادوں پر تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرے تاکہ بیروزگاری کے طوفان کو روکا جاسکی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں