لله* خواتین اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت،وزیر اعظم کو بجٹ بل کی منظوری پر مبارکباددی

بدھ 1 جولائی 2020 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم نے خواتین اراکین اسمبلی کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت کی اور خواتین اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم کو بجٹ بل کی منظوری پر مبارکبادجبکہ صائمہ ندیم نے اپنی ساتھی خواتین اراکین کے ساتھ اپنے اپنے حلقوں سے متعلق اور خصوصی طور پر ملک میں خواتین کے درپیش مسائل تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں اور کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ خواتین کو ان کا حقوق ملنا چاہئے،خواتین کا بھی اس ملک میں اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیر اعظم عمران خاں کا کہنا تھا کہ خواتین اراکین نے قانون سازی میں اہم کردار ہے اور خواتین اراکین اسمبلی کا وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ۔وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں تمام خواتین اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں