نا اہل اور سیلیکٹڈ حکومت پی آئی اے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، تیمور تالپور

نا اہل حکومت نے ملک میں آٹا، چینی اور پیٹرول کے بحران پیدا کرنے کے بعد اب پی آئی اے کو بھی تباہ کرنے کے حالات پیدا کر دیئے ہیں % نا اہل وزیروں کی چرب زبانی نے قومی ایئر لائن پر پابندیاں لگوا دی ہیں، یہ بولنے سے پہلے سوچتے کیوں نہیں ،صوبائی وزیر انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی

بدھ 1 جولائی 2020 22:45

ی*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ نا اہل اور سیلیکٹڈ حکومت پی آئی اے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، سیلیکٹڈ حکومت قومی ایئر لائن کا بزنس تباہ کرکے اس کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔ نا اہل حکومت نے ملک میں آٹا، چینی اور پیٹرول کے بحران پیدا کرنے کے بعد اب پی آئی اے کو بھی تباہ کرنے کے حالات پیدا کر دیئے ہیں۔

نا اہل وزیروں کی چرب زبانی نے قومی ایئر لائن پر پابندیاں لگوا دی ہیں۔ یہ بولنے سے پہلے سوچتے کیوں نہیں ہیں۔ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے مزید کہا کہ کسی حادثے کیلئے انکوائری کی جاتی ہے اور انکوائری کے نتیجے میں ذمہ داران کو سزا دی جاتی ہے، لیکن چرب زبان وزیروں نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے چکر میں قومی ایئر لائن کے پائلٹوں کی ڈگریاں جعلی قرار دے ڈالیں، جس کے نتیجے میں آج پی آئی اے پر یورپی یونین سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں پابندی لگ چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، کوئی وقت جاتا ہے کہ یہ ملک کا ہی سودا کر دیں گے۔ صوبائی وزیر تیمور تالپور نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنے منہ میاں مٹھوبنتے ہیں، کہتے ہیں میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے۔ یہ جن بیساکھیوں کے سہارے وزیر اعظم بنے تھے اب وہ بیساکھیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں، اب یہ اپنا انجام دیکھ کر بد حواس ہو چکے ہیں اور الٹے سیدھے بیان داغ کر عوام کی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کے بیانات سے جمہوریت کے خلاف سازشوں کی بو آرہی ہے، کٹھ پتلی وزیر اعظم اور ان کے وزرا سن لیں، کسی کو جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور جمہوریت کے تحفظ اور بقا کیلئے آخری حد تک جائے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہر وقت مافیا مافیا کی رٹ لگانے والے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے شوگر مافیا کے سرغنے کو اپنی نگرانی میں لندن فرار کرا دیا، وزیر اعظم کے ارد گرد مافیا کے نمائندوں کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔

صوبائی وزیر تیمور تالپور نے کہا کہ وزیر اعظم کوریاست مدینہ کا نام استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، ان کی حکومت میں ظلم وزیادتی، مہنگائی، لاقانونیت اور کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے۔ اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے کبھی وہ لبرل بن جاتے ہیں تو کبھی مذہب کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی ا?ئی والے صرف باتیں ہی کررہے ہیں، عمران خان دوسروں کو کہتے ہیں کہ کبھی شدت پسند تو کبھی لبرل بن جاتے ہیں لیکن خود باہر جاتے ہیں توکچھ اور بات کرتے ہیں۔ پھراسامہ بن لادن کو شہید قرار دیدیتے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں