کراچی میں لوڈشیڈنگ سے آن لائن کلاسز کا شیڈول بھی متاثر

کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے

جمعرات 2 جولائی 2020 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے سبب بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، الہلال سوسائٹی کے ڈی اے اسکیم 7، شاہ فیصل کالونی، محمود آباد، قیوم آباد، بلال کالونی، گلستان جوہر بلاک 2، گلشن اقبال کے بلاکس میں بھی فنی خرابی کے نام پر لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مینٹیننس شٹ ڈاون کے نام پر کے الیکٹرک کی جانب سے 9 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے ایس ایم ایس بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔لاک ڈاون میں گھروں سے کام کرنے والے افراد اور آن لائن کلاسز لینے والے طلبہ کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی طلب 3000 سے 3200 میگا واٹ ہیجبکہ800 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں