شہر قائد میں پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کے الیکٹرک کے دعوں کے برعکس اب بھی مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2020 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) شہر قائد میں پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے کئی علاقوں میں کیبل اور پی ایم ٹی کے فالٹس کے نام پر بجلی کی بندش جاری ہے، لیاری، عثمان آباد، گلبہار، شومارکیٹ گارڈن، آگرہ تاج، شیرشاہ، سائٹ، بلدیہ، گلشن حدید، گڈاپ، ملیر، میمن گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، لانڈھی اور کورنگی میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ کیماڑی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، بنارس اور قصبہ کالونی میں بھی بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب ہے۔

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں، کے الیکٹرک کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تاہم کے الیکٹرک کے دعوں کے برعکس اب بھی مستثنی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں