الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے گریڈ انیس کے افسر سید ندیم حیدر کو ریجنل الیکشن کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا

جمعرات 2 جولائی 2020 17:36

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے گریڈ انیس کے افسر سید ندیم حیدر کو ریجنل الیکشن کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر ، ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد سید ندیم حیدر کا بطور ریجنل الیکشن کمشنر کراچی تبادلہ کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

سید ندیم حیدر کا شمار الیکشن کمیشن اف پاکستان کے باصلاحیت اور مستعد افسروں میں ہوتا ہے۔سید ندیم حیدر المحسن ٹرسٹ میں بطور چیئرمین اور بوتراب اسکاؤٹس گروپ میں بحیثیت وائس چیئرمین بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں